More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

سعدیہ امام نے شیخ رشید سے کس چیز کے پیسے لیے اور پھر کیا ہوا ؟ اداکارہ نے خود ہی ساری کہانی بتادی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

معروف اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ انہوں نے عید کے ایک پروگرام کی شوٹنگ کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پانچ ہزار روپے عیدی وصول کی تھی ۔
میزبان کی جانب سے سعدیہ امام سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے زیادہ کس کا انٹرویو کرنے میں مزہ آیا جس پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد لوگوں کے انٹرویوز کیے لیکن سب سے زیادہ مزہ شیخ رشید کا انٹرویو کرنے میں آیا ہے، شیخ صاحب کا سگار پینے کا الگ ہی انداز ہے۔

سعدیہ امام نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جس نے شیخ رشید سے پانچ ہزار روپے عیدی وصول کی اور ان پیسوں کو فریم کراکے رکھ لیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے شیخ رشید کا انٹرویو مکمل کرلیا تو اس کے بعد پروڈیوسر کا فون آیا کہ شیخ صاحب آپ کا نمبر مانگ رہے ہیں ، میں نے پوچھا کہ کہیں وہ پیسے تو واپس نہیں مانگ رہے۔ بعد میں شیخ صاحب کا فون آیا اور انہوں نے مجھے کہا بیٹا وہ ایڈٹ کروادینا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے