انٹرٹینمنٹ

سناکشی سنہا کو شادی کی پیشکش ہو گئی، لڑکا کون ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سناکشی سنہا بھی اپنے معاشقوں کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں۔ کبھی وہ ارجن کپور کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں تو کبھی کسی اور کے ساتھ تاہم اب ان کے ایک سابق بوائے فرینڈ نے انہیں شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے سناکشی سنہا کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سناکشی سنہا اور ان کے سابق بوائے فرینڈ بنٹی سچدیو کے درمیان تعلقات نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے اور وہ کئی سالوں کی جدائی کے بعد ایک بار پھر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے نظر آ رہے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق بنٹی سچدیو سلیبرٹی منیجر ہیں اور سلمان خان کے بھائی سہیل خان کے برادر نسبتی بھی ہیں۔ اب آپ یہ سوچ کر حیران ہو رہے ہوں گے کہ آخر سناکشی سنہا اور بنٹی سچدیو اس سے قبل کب ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے رہے ہیں۔ تو جناب یہ دونوں 2012ءمیں ایک دوسرے کے انتہائی قریب تھے تاہم جلد ہی ان کا تعلق ختم ہو گیا۔ بنٹی سچدیو طلاق یافتہ ہیں اور سشمیتا سین اور نیہا دھوپیا سمیت بالی ووڈ کی کئی حسیناﺅں کے ساتھ ان کے معاشقے رہ چکے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنٹی اور سناکشی حال ہی ایک ممبئی کے ایک مشہور ہوٹل میں ڈنر کرتے نظر آئے جس کے بعد ایک اور جگہ ان دونوں کو اکٹھے دیکھا گیا اور ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنٹی اپنے تعلق کو ایک نئے سرے سے شروع کرنا چاہتے ہیں جبکہ سناکشی سنہا بھی اس بارے میں بہت سنجیدہ نظر آ رہی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بنٹی نے سناکشی سنہا کو شادی کی پیشکش بھی کر دی ہے اور اب اسے سناکشی کے جواب کا انتظار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close