انٹرٹینمنٹ

دپیکا اور رنبیر کی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو اٹلی میں ہوئی تھی جس کی پہلی استقبالیہ تقریب گزشتہ روز بنگلور میں شایان شان طریقے سے منعقد کی گئی۔

بنگلور کے لیلا پیلس میں منعقد کی گئی استقبالیہ تقریب میں دپیکا پڈوکون نے سنہری ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی، جو کونکنی روایات کے تحت ان کی والدہ اجالا پڈوکون نے انہیں بطور تحفہ دی تھی۔

استقبالیہ تقریب میں شرکت کے موقع پر دپیکا کا ایک انداز—.فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا 

تقریب کے لیے دپیکا نے ڈیزائنر اور اسٹائلسٹ سبیاساچی کی خدمات لیں، جنہوں نے اداکارہ کو روایتی بھارتی انداز میں تیار کیا۔

جب کہ رنویر سنگھ ڈیزائنر روہت بل کی ڈیزائن کردہ سیاہ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے۔

دپیکا اور رنویر استقبالیہ تقریب کے موقع پر پوز دیتے ہوئے—.فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا 

استقبالیہ تقریب میں دونوں نے خوب تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

ساتھ ہی تقریب کی کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

دپیکا اور رنویر اپنی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب کے موقع پر—.فوٹو/سوشل میڈیا

استقبالیہ تقریب میں دپیکا اور رنویر کے دوست احباب سمیت سابق بھارتی کرکٹر انیل کُمبلے اور بھارتی بیڈ منٹن اسٹار سندھو نے بھی شرکت کی۔

دپیکا کے پسندیدہ پھولوں کی سجاوٹ :

استقبالیہ تقریب میں سجائے گئے پھول دپیکا پڈکون کا انتخاب تھے، جنہیں رنویر سنگھ نے قابل ستائش قرار دیا۔

انوشکا جیسا انداز؟

 تصاویر دیکھنے کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ دپیکا نے بھی ویسا ہی لُک اپنایا ہے جس کا انوشکا شرما نے اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب میں انتخاب کیا تھا۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما کی شادی گزشتہ برس بھارتی کرکٹر اسٹار ویرات کوہلی سے ہوئی تھی، انوشکا کو بھی سبیاساچی نے تیار کیا تھا۔

دائیں جانب اداکارہ انوشکا شرما کی استقبالیہ تصویر جب کہ بائیں جانب دپیکا پڈوکون کی استقبالیہ تقریب کی فوٹو—.

تاہم کچھ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دپیکا اس انداز میں بالکل اداکارہ ریکھا سے مشابہ لگ رہی ہیں۔

دپیکا اور رنویر کی شادی کی دوسری استقبالیہ تقریب یکم دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی، جس میں بالی وڈ کی نامور شخصیات کی شرکت یقینی ہے۔

دپیکا-رنویر استقبالیہ تقریب—.سوشل میڈیا فوٹو

دپیکا اور رنویر گزشتہ ہفتے 14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر شادی کی تصاویر لیک نہ ہونے کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا، لیکن بعدازاں دپیکا اور رنویر نے خود تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close