انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ڈرامہ معیار کے اعتبار سے منفرد پہچان رکھتا ہے: ماریہ واسطی

لاہور: نامور پاکستانی  اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ اپنے کا م کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے اور اس پر کاربند ہوں، سینئرز اور جونیئرز سب کا احترام کرتی ہوں ،پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ معیار کے اعتبار سے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے اور اسے بر قرار رہنا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا نام کمانے کیلئے محنت اور لگن سے کام کرنا پڑتا ہے،ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ معیاری کام نہ کریں اور آپ کی پہچان بھی ہو۔

ماریہ واسطی نے کہا کہ شارٹ کٹ کی قائل ہوں اور نہ کبھی کسی کو اس کا مشورہ دیا ہے کیونکہ اس فارمولے سے حاصل ہونیوالی عزت اور شہرت عارضی ہوتی ہے اورلوگ اس تجربے سے گزر بھی چکے ہیں۔ ماریہ واسطی نے کہا شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا خوبصورتی کو زوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close