انٹرٹینمنٹ

فلم کمانڈو کے بعد میں کوئی اچھا کردار ملنے کا انتظار

بالی ووڈ اداکارہ پوجا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ فلم ”کمانڈو“کے بعداچھے کردار ملنے کا انتظار کررہی تھیں۔ پوجا نے 2013میں ریلیز ہوئی فلم ”کمانڈو“سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔
پوجا اب فلم ”یہ تو ٹو مچ ہوگیا“میں نظر آنے والی ہیں۔یہ فلم دوستمبر کو ریلیز ہوگی،جس میں وہ جمی شیرگل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ پوجا کا کہنا ہے کہ ”کمانڈو“کے بعد وہ کسی مزیدار کردار کے انتظار میں تھیں۔انہوں نے کہا”ایک حادثے

کی وجہ سے مجھے کچھ مہینے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔اس درمیان میرے پاس کئی پیش کش آئیں،لیکن دلچسپ نہ ہونے کی وجہ سے میں نے منع کردیا۔

دراصل کمانڈو کے بعد میں اچھی اسکرپٹ کے انتظار میں تھی۔“ انہوں نے کہا کہ فلم کے زیادہ تر حصے کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہوئی ہے۔انہوں نے پروڈیوسر علی انوالا اور ہدایت کار انور خان کو اچھے کردار کےلئے شکریہ اداکی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close