انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی خودکشی پر پھٹ پڑیں

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی خودکشی پر آواز اٹھاتے ہوئے طالبعلموں میں ذہنی صحت کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے ہیں۔

گزشتہ روز نجی یونیورسٹی کی 20 سالہ طالبہ روشان فرخ نے یونیورسٹی کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ طالبہ کی خودکشی نے جہاں تمام لوگوں کو سوگوار کیا وہیں ماہرہ خان سے بھی نہ رہا گیا،  وہ طالبہ کی خودکشی پر  پھٹ پڑیں اور ٹوئٹر پر طالبعلموں میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے رجحان پر کئی سوالات اٹھادئیے۔

ماہرہ خان نے خودکشی کرنے والے طالبعلموں کی ذہنی حالت پر بات کرتے ہوئے کہا ’ہم کب ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لینا شروع کریں گے؟ ہم کب لوگوں کو پاگل کہنا چھوڑیں گے۔ ماہرہ خان نے کہا ہمیں اسکولوں میں کاؤنسلرز (صلاح کار) کی ضرورت ہے  اور صرف طالبعلموں کونہیں بلکہ استاد اور والدین کو بھی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔‘

اس کے علاوہ ماہرہ خان نے خودکشی کرنے والی طالبہ روشان فرخ کی ایک پوسٹ شیئر کراتے ہوئے لکھا شاید اب ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب کوئی شخص سب کچھ چھوڑ کر چلاجاتا ہے اس وقت اس پر کیا گزرر رہی ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close