انٹرٹینمنٹ

پریانکا اور نک جونس شادی کیلئے جودھپور پہنچ گئے

بالی وڈ میں دیپ ویر کی شادی کے بعد اب اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کی باری ہے، جس کے لیے دونوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بھارتی شہر جودھپور پہنچ گئے ہیں۔

پریانکا اور نک جونس ممبئی سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ آج صبح بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور پہنچے، جہاں شادی کی تمام رسومات ہندو رسوم و رواج کے مطابق نبھائی جائیں گی۔

پریانکا اور نک جونس کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا—.فوٹو بشکریہ ورندر چاولا

نک جونس کے ساتھ ان کے بھائی جو جونس اور بھابھی صوفی ٹونر بھی دکھائی دیں جب کہ پریانکا چوپڑا کی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے جودھپور پہنچ چکی ہیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا اور دونوں اسٹارز 2 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا ور نک جونس کے بھائی بھابھی ممبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوتے وقت—.فوٹو بشکریہ ورندر چاولا

بھارتی میڈیا کے مطابق جودھپور شہر کے عمید بھاون پیلس میں آج مہندی کی رسم اور سنگیت ہوگی جبکہ 30 نومبر کو ہلدی کی رسم اور بعدازاں کوکٹیل پارٹی منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر کی طرح پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی استقبالیہ تقاریب بھی بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں گی۔

پریانکا اور نک جونس پوز دیتے ہوئے—.فوٹو بشکریہ ورندر چاولا

رپورٹ کے مطابق استقبالیہ تقاریب ممبئی اور دہلی میں ہوں گی، جن میں دوست احباب سمیت بالی وڈ اسٹارز کی شرکت یقینی ہے۔

ممکنہ طور پر اس جوڑے کی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب 3 دسمبر کو ہوگی جبکہ دوسری تقریب اس کے اگلے دن ممبئی میں متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close