انٹرٹینمنٹ

رشی کپور کے پشاور میں واقع آبائی گھر کو میوزیم کا درجہ دینے کا فیصلہ

مشہور بالی وڈ اداکار رشی کپور کے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع آبائی گھر کو میوزیم کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قصہ خوانی بازار میں واقع کپور حویلی کو بالی وڈ آئیکون پرتھوی راج کپور کے والد بشیش ورناتھ کپور نے تعمیر کیا تھا۔

پرتھوی راج کپور کے بیٹے اور رشی کپور کے والد راج کپور کی پیدائش پشاور میں 14 دسمبر 1924 کو ہوئی تھی، تاہم 1947 میں تقسیم کے بعد کپور خاندان بھارت منتقل ہوگیا تھا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘حکومت رشی کپور کے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کرے گی’۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا، ‘رشی کپور نے درخواست کی تھی کہ پشاور میں واقع ان کے آبائی گھر کو میوزیم یا کسی انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دے دیا جائے اور ہم نے یہ درخواست قبول کرلی ہے۔’

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ رشی کپور نے انہیں فون کرکے اپنے آبائی گھر کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

شہریار آفریدی کے مطابق، ‘رشی کپور نے مجھے فون کیا اور اپنے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی بات کی۔ اب وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس حوالے سے کام کر رہی ہیں اور ہم جلد ہی اسے میوزیم کا درجہ دے دیں گے۔’

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close