انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

چنائی:  تمل فلموں کی نامور بھارتی اداکارہ ریا میکا نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ اداکارہ ریا میکا کی پھندالگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے تاہم لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈنوٹ نہیں ملا لہٰذا ابھی تک اداکارہ کی خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو خود کشی سےایک روز قبل  اس کے بوائے فرینڈ دنیش نے فون کیاتھا تاہم دوسرے روز جب دنیش نے دوبارہ فون کیا تو اداکارہ نے فون نہیں اٹھایا۔ باربار فون کرنے پر بھی جب ریامیکا کی جانب سے فون اٹینڈ نہیں کیاگیا تو دنیش اس کے گھر پہنچا اوروہاں موجود اس کے بھائی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

بعدازاں دونوں نے اداکارہ کے کمرے پر دستک دی لیکن جواب نہ ملنے پر جب کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے تو  دیکھا اداکارہ ریامیکا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ریامیکا نے متعدد تمل فلموں میں مرکزی کردار اداکیا تھا تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close