انٹرٹینمنٹ

امریکہ میں طلبہ کو پر اسرار مخلوق کی تلاش

امریکہ میں کالج کے طلبہ و طالبات نے پراسرار مخلوق کی حقیقت جاننے کےلئے جنگلات کا رخ کرلیا،وہ اپنی تلاش میں کامیاب رہے یا ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،یہ جاننے کےلئے ابھی تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ پراسرار مخلوق کی تلاش کے مشن پر بنائی گئی فلم”بلیئر وچ“کی ریلیز میں ابھی دو ہفتے باقی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیمز ایلن،ویلوری کری،کیلی ہرنانڈس،برینڈن اسکاٹ اور کوربن ریڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔ایڈم ونگارڈ کی ڈائریکشن میں کیتھ کالڈر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنزگیٹ کے بینر تلے 16ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close