انٹرٹینمنٹ

کم عمری میں دنیا کو اچانک الوداع کہہ دینے والے اسٹارز

اگر آپ کو فلم بینی کا شوق ہے تو لاتعداد فلمیں دیکھ چکے ہوں گے مگر آپ سے پوچھا جائے تو کہ کسی ایسی فلم کا نام بتائیں جس میں کرتے ہوئے اس کے اہم اداکار کی اچانک موت ہوگئی ہو تو کیا جواب دیں گے؟ یا وہ اچانک ہی انتقال کرگئے ہوں؟

درحقیقت ایسے متعدد اسٹار ہیں جو اچانک ہی اس دنیا سے چل بسے اور وہ بھی کسی فلم کی شوٹنگ کے دوران یا کسی بیماری کے نتیجے میں۔

ایسے ہی اداکاروں کے بارے میں جانیں جن کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو غم زدہ کردیا۔

وحید مراد

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

وحید مراد 23 نومبر 1983 کو 45 سال کی عمر میں اچانک چل بسے، کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرانے والے وحید مراد ایک دوست کے گھر کے بیڈروم میں مردہ پائے، کچھ کا کہنا تھا کہ یہ ہارٹ اٹیک کا نتیجہ تھا جبکہ کچھ سکون آور ادویات کے زیادہ استعمال اور کچھ خودکشی کے دعوے بھی کرتے ہیں، وہ اس زمانے میں اپنی فلم ہیرو کی شوٹنگ میں مصروف تھے جو کہ ان کی موت کے بعد 1985 میں ریلیز ہوئی۔

ننھا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

محمد رفیع خاور المعروف ننھا عروج کے دوران میں ایک اداکارہ کے عشق میں گرفتار ہوگئے تھے اور اس کی بے وفائی کو برداشت نہ کرسکے اور جان وار بیٹھے۔ 1986 کو 42 سال کی عمر میں وہ دنیا سے چل بسے اور ان کی آخری فلم بھی انتقال کے بعد ریلیز ہوئی۔

نازیہ حسن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برصغیر میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی نازیہ حسن بھی کافی جلد دنیا سے چلی گئیں، کینسر کے مرض میں مبتلا گلوکارہ طلاق کے صرف 9 بعد 13 اگست 2000 کو ایک بیٹے اور لاکھوں مداحون کو سوگوار چھوڑ گئیں۔

ثنا خان

ثنا خان ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی ماڈل اور اداکارہ تھیں جو اپنے ڈرامے پرچھائیاں کی بدولت مشہور ہوئیں، اداکارہ کی شادی 2013 میں اداکار بابر خان سے ہوئی اور مارچ 2014 کو ٹریفک حادثے میں 28 سالہ ثنا کا انتقال ہوگیا۔

ہیتھ لیجر

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ہوسکتا ہے کہ اس اسٹار کو اصل شکل میں نہ پہچان سکیں مگر دی ڈارک نائٹ کے جوکر کو کون بھول سکتا ہے؟ ان کی موت 2008 میں ایک فلم The Imaginarium of Doctor Parnassus کی شوٹنگ کے دوران نیویارک میں ان کے اپارٹمنٹ میں ہوئی اور موت کی وجہ نیند کی ادویات کی زیادہ مقدار کھانا قرار دی گئی تھی۔

آنٹن یالچن

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اسٹار ٹریک میں کام کرنے والے اداکار کی موت اس وقت ہوئی جب وہ اپنی جیپ میں ریہرسل کے لیے جارہے تھے اور حادثے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پال واکر

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کو اپنے بڑے اسٹار پال واکر سے ایک ٹریفک حادثے کے باعث محروم ہونا پڑا، پال واکر اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے کہ ایک لیمپ پوسٹ اور درختوں سے ٹکرا گئے، دونوں کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔

برینڈن لی

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بروس لی کے بیٹے کی موت صرف 28 سال کی عمر میں فلم دی کرو کے سیٹ پر ہوئی، جو کہ انتہائی پراسرار بھی تھی۔ درحقیقت اس فلم کے ایک سین میں نقلی گولیوں کو گن میں استعمال کیا جانا تھا مگر اس میں اصلی گولی آگئی اور وہ پیٹ میں لگی، زخم سے زیاہد خون بہنے کے باعث اداکار ہسپتال میں چل بسے۔

بروس لی

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بیٹے کی طرح باپ یعنی بروس لی کی موت بھی اچانک ہوئی اور اس کی وجہ شدید دماغی سوجن قرار دی گئی، اس وقت معروف اسٹار نے اپنی فلم انٹر دی ڈریگن کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔

مارلن منرو

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ہولی وڈ کی اس خوبصورت اداکار کی موت کے بارے میں متعدد خیالات سامنے آئے ہیں، وہ اپنے بیڈ روم میں مردہ پائی گئی تھیں اور متعدد افراد کے خیال میں انہیں قتل کیا گیا تھا، جبکہ ایک خیال یہ ہے کہ اس پ±راسرار موت کی وجہ منشیات کا زیادہ استعمال تھا، مارلن منرو اپنی موت کے وقت 36 سال کی تھیں اور وہ اس وقت ایک فلم سم تھنگ گاٹ ٹو گیو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جو کہ 2001 میں ریلیز ہوئی۔

کلارک گیبل

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ اداکار ہولی وڈ کلاسیک فلم گون ود دی ونڈ سمیت متعدد بہترین فلموں میں جلوہ گر ہوئے، ان کی موت ایک فلم دی مس فٹس کی شوٹنگ کے دوران ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں ہوئی، حیران کن بات یہ ہے کہ اس فلم میں ان کے ساتھ مارلن منرو بھی تھیں جو ایک سال سے بھی کم عرصے میں چل بسیں۔

بریٹنی مرفی

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی یہ اداکارہ اپنی فلم سم تھنگ وکیڈ مکمل کرنے کے فوراً بعد ہی اچانک چل بسی، اور نمونیا موت کی وجہ قرار پایا۔ یہ فلم اداکارہ کی موت کے 6 ماہ بعد ریلیز ہوئی تھی۔

جیا خان

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

جیا خان کا اصل نام نفیسہ رضوی خان تھا جنھوں نے 2007 کو بولی وڈ فلم نشبد سے ڈیبیو کیا اور کئی مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، 3 جون 2013 کو محض 25 سال کی عمر میں اداکارہ نے خودکشی کرلی اور اداکار سورج پنچولی سے تعلق کو اس کی وجہ قرار دیا۔

دیویا بھارتی

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

وے کی دہائی کی ابھرتی ہوئی اسٹار دیویا بھارتی کی زندگی بہت کم عمری میں ہی المیہ انداز میں اختتام پذیر ہوئی، یہ بولی وڈ اداکار صرف انیس سال کی تھی جب وہ اپنے پانچ منزلہ بلند اپارٹمنٹ سے توازن کھونے کے باعث نیچے جاگری۔ اب بھی بھی دیویا کی موت کے وقت کے حالات تاحال اسرار کی زد میں ہیں اور متعدد سوالات کے جوابات نہیں مل سکے ہیں۔

سمیتا پاٹل

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سمیتا پاٹل متوازی انڈین سینما کی بہت زیادہ باصلاحیت اداکار تھیں اور انہوں کے کئی بہترین فلمیں جیسے بومیکا، مرچ مصالحہ اور دیگر میں کام کیا، تاہم وہ صرف اکتیس سال کی عمر میں 1986 کو بیٹے کی پیدائش کے بعد انتقال کرگئیں۔

مدھو بالا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اپنے وقت کی خوبصورت ترین اداکاراﺅں میں سے ایک ممتاز جہان دہلوی عرف مدھو بالا کا انتقال 36 سال کی عمر میں عارضہ? قلب کے باعث ہوا، اس بے مثال اداکار کا کامیاب کریئر دو دہائیوں پر محیط تھا، مدھو بالا پیدائشی طور پر دل میں سوراخ کے مرض کا شکار تھیں اور یہی ان کی موت کا سبب بھی بنا۔

مینا کماری

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ٹریجڈی کوئین کا خطاب حاصل کرنے والی مینا کماری کا انتقال 1972 میں صرف 39 سال کی عمر میں ہوا، ان کی موت کا سبب الکوحل کا زیادہ استعمال تھا۔

گرو دت

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مشہور ہندوستانی اداکار، ہدایت کار اور فلمساز نے بطور اداکار 17 فلموں میں کام کیا جن میں سے 8 انہوں نے خود ڈائریکٹ کیں، گرو دت نے ایک روز اتنی نیند کی گولیاں کھا لیں کہ 10 اکتوبر 1964 کو محض 39 سال کی عمر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

کلجیت رندھاوا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

وہ ٹی وی سیریل ‘کوہ نوہ’ میں اپنے کردار کے باعث شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، ماڈل اور اداکار ک±لجیت نے تیس سال کی عمر میں خودکشی کی اور اپنے خط میں لکھا کہ وہ زندگی کے دباﺅ کا سامنا نہیں کرسکتیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close