صفحہ اول انٹرٹینمنٹ امیرترین بھارتی اسٹارز کی فہرست جاری، شاہ رخ خان آؤٹ

امیرترین بھارتی اسٹارز کی فہرست جاری، شاہ رخ خان آؤٹ

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بالی وڈ اداکار سلمان خان امیر ترین بھارتی شخصیات میں سب سے اوپر جگہ بنانے میں مسلسل تیسری دفعہ کامیاب رہے ، دوسرے نمبر پر  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جبکہ  کنگ خان شاہ رخ اس بار ٹاپ ٹین میں سے کسی بھی نمبر پر نہیں ہیں۔

اداکار سلمان خان — فوٹو: فائل

بھارتی سیلیبریٹریز کی یہ فہرست امریکی جریدے فوربز میں شائع کی گئی ہے۔ یہ فہرست ان سیلیبریٹیز کی یکم اکتوبر 2017 سے 30 ستمبر 2018 کے عرصے میں ہونے والی آمدنی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

سلمان خان اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ اور ’’ریس تھری‘‘ کے 253 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے کے شاندار بزنس نے انہیں بھارت میں سب سے زیادہ آمدنی والا اسٹار بنادیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جنہوں نے اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی — فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی 228 کروڑ 9 لاکھ روپے کما کر دوسرے جب کہ فلم اسٹار اکشے کمار 185 کروڑ کی کمائی سے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

شاہ رخ خان— فوٹو: فائل

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم زیرو شاید انہیں دوبارہ سے اس فہرست کا حصہ بنا دے لیکن اس دفعہ وہ فہرست کے ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، گزشتہ برس وہ دوسرے نمبر پر تھے۔

بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار — فوٹو: فائل

دیپیکا پڈوکون واحد بھارتی خاتون ہیں جو 112 کروڑ 80 لاکھ روپے کمانے کے بعد فہرست میں چوتھے نمبر پر جگہ بنا سکی ہیں۔

دپیکا پڈوکون — فوٹو: فائل

پانچویں نمبر پر بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی ، عامر خان چھٹے ، امیتابھ بچن ساتویں نمبر، رنویر سنگھ آٹھویں جبکہ سچن ٹنڈولکر نویں اور اجے دیو گن دسویں نمبر پر ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ماہرہ خان کی فلم کے ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ نے ٹریلر آنے سے پہلے ہی دھو…