انٹرٹینمنٹ

دنیا میں امن کا پیغام پھیلانے کی خواہشمند ہوں: حنا اشرف

کراچی: بیرون ممالک میں ملکی سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں پاکستانی ڈرامے اور فلمیں ہی نہیں فنکار بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ حنا اشرف نے گزشتہ روز لندن سے پاکستان آمد کے بعد میڈیا سے کیا۔ انکا کہنا تھا شوبز میں کام کرکے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں۔بیرون ممالک میں شارٹ موویز کرکے بہترین تجربہ ملا لہٰذا اب پاکستان میں کام کرنے آئی ہوں، ہدایتکار و رائٹر کبیر مغل کی زیر تکمیل شارٹ ہارر فلم ’’اماوس‘‘ کررہی ہوں اسکے علاوہ دیگر پروڈیوسرز و پروڈکشن ہائوسز سے رابطے میں بھی ہوں۔ انہوں نے کہا زندگی کے تلخ تجربات انسان کو کندن بنا دیتے ہیں اپنی مٹی سے رشتہ نہیں توڑا جاتا اس لئے پاکستان آئی ہوں ۔انہوں نے کہا ملکی ثقافتی سفیر کے طور پر دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانے کی خواہشمند ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close