انٹرٹینمنٹ

’’باجی ‘‘میرے فنی کیریئر کی ایک اہم فلم ہے: آمنہ الیاس

کراچی: اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلم باجی میرے فنی کیریئر کی ایک اہم فلم ہے جس میں میرا کردار مرکزی نوعیت کا ہے میرے ساتھ ہیرو عثمان خالد بٹ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں ہونیوالی ایوارڈ تقریب کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انکا کہنا تھا فلم باجی میں سینئر اداکارہ میرا ٹائٹل رول میں جلوہ گر ہونگی جنہیں گزشتہ برس معاشرتی ڈرامہ سیریل میں اہم کردار ادا کرنے پر مذکورہ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے کہا فلم اب آخری مراحل میں ہے جو 2019 میں سینما گھروں میں ریلیز کردی جائیگی۔ اس موقع پر اداکار و ماڈل عثمان خالد بٹ نے کہا بھارتی فنکاروں کیساتھ ہمیں ایوارڈ ملنا اہم ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close