انٹرٹینمنٹ

انوشکا نے سلمان کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کی تردید کردی

قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اداکار سلمان خان ایک بار پھر مقبول ہدایت کار  سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے، تاہم اداکارہ نے اس کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیاس آرائیاں تھیں کہ انوشکا شرما کو سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے جس میں وہ ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی۔ 

تاہم اداکارہ کی جانب سے سنجے لیلا کی فلم سائن کرنے کے حوالے سے تمام رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔ 

انوشکا شرما کی ٹیم نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر وضاحت پیش کی کہ ’انوشکا، سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں لیکن فی الحال ان رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں کہ انہوں نے ان کی کوئی فلم سائن کی ہے، گزارش ہے کہ ایسی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں‘۔ 

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور سلمان خان نے 2016 میں فلم ’سلطان‘ میں ساتھ کام کیا تھا جسے فلم بینوں نے قابل ستائش قرار دیا تھا۔

انوشکا اس وقت 21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close