انٹرٹینمنٹ

فلم سمبا کا رومانوی گیت ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ ریلیز کردیا گیا

اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نئے نویلے دولہا رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کا رومانوی گیت ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گی اور فلم 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن بے چین مداحوں کے لیے فلم کا رومانوی گانا ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ آج ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ گانا شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کا مقبول گیت ہے جس کا فلم میں ریمکس بنا کر پیش کیا ہے۔

 ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ کا ریمکس گیت 3 منٹ 35 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں گلوکار راحت فتح خان نے اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گانے کو سوئٹزرلینڈ کی خوبصورت وادیوں میں عکس بند کیا گیا ہے جس میں رنویر اور ساردہ دونوں ہی دلکش دکھائی دے رہے ہیں۔

’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ گیت کو چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر 86 ہزار سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔

فلم ‘سمبا’ میں سارہ اور رنویر کی جوڑی پہلی بار جلوہ گر ہوگی جب کہ ان کے ساتھ سونو سود اور آشوتوش رانا کے علاوہ اجے دیوگن بھی خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم سمبا کرن جوہر کی پیشکش ہے جب کہ ہدایت کاری روہت شیٹھی نے انجام دی ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور سارہ علی نے روہت شیٹھی کے ساتھ پہلی مرتبہ فلم ’سمبا‘ میں کام کیا ہے۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close