انٹرٹینمنٹ

ماڈل کبریٰ خان کا فوٹوشوٹ وائرل، ایسا پوز مارا کہ دیکھ کر پاکستانیوں کو غصہ آگیا

کراچی: انٹرنیٹ پر گاہے اداکاراﺅں اور ماڈلز کی طرف سے ایسی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین فوراً سے پیشتر واعظ کا روپ دھار کر پندونصائح شروع کر دیتے ہیں بعض  تو گالی گلوچ تک پہنچ جاتے ہیں۔ ان دنوں ماڈل و اداکارہ کبریٰ خان اپنی ایک تصویر کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کے نشانے پر ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس تصویر میں کبریٰ خان ایک پل پر لیٹی ہوتی ہیں اور فوٹوگرافر ان کے اوپرکھڑا ان کی تصویر بنا رہا ہوتا ہے۔ بس یہی پوز ہے جو پاکستانیوں کو نہیں بھایا۔ 

جونہی کبریٰ خان نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ناقدین کے کمنٹس کی بوچھاڑ شروع ہو گئی۔ایک شخص نے لکھا کہ ”بے غیرتی کی انتہائ۔“ایک اور صارف نے کہا ”اسے کہتے ہیں گری ہوئی کمائی۔“ایک لڑکی نے لکھا کہ ”ایک تصویر کے لیے یہ اتنا گر گئی۔“ ان کے علاوہ بھی دیگر درجنوں صارفین نے اس پوز میں تصویر بنانے پر کبریٰ خان کو شرم دلانے کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے اداکارہ کی حمایت میں بات کرتے ہوئے ان کے کام کی تعریف کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close