انٹرٹینمنٹ

تاپسی پنو کا مزاحیہ جواب ایک ہی دن میں مقبول ٹرینڈ بن گیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کا ٹوئٹر پر مداح کو دیا جانے والا جواب ایک ہی دن میں بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانےوالا لفظ بن گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دو روز قبل ٹوئٹر پر ایک مداح نے تاپسی پنو کے ظاہری و جسمانی حسن کی تعریف کی تھی جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں بھی اپنا آپ پورا اچھا لگتا ہے ۔ساتھ ہی تاپسی نے مداح سے پوچھا کہ آپ کو مجھ میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے ؟مجھے تو اپنا سیریبرم (cerebrum) پسند ہے۔

اب تاپسی نے تو یہ لفظ استعمال کرلیالیکن اس کے بعد لفظ سیریبرم کو بھارت میں گوگل پر اتنا سرچ کیا گیا کہ وہ مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا۔جس کے بعد راہول نامی مذکورہ صارف نے اپنی جوابی ٹوئٹ میں گوگل کا سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ انڈیا گوگل سرچ میں اضافے کی وجہ ہیں کیونکہ سیریبرم کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close