انٹرٹینمنٹ

ادیتی راؤ نے بھی جنسی ہراسگی کا انکشاف کردیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ نے بھی می ٹو سٹوری شیئر کرتے ہوئے ہراسگی کا انکشاف کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فلمی صنعت میں ہراساں ہونے کا ان کا تجربہ اتنا سنگین تو نہیں تھا جتنا دیگر خواتین نے بیان کیا مگر انہیں 8 ماہ تک کام سے محروم رہنا پڑا۔

انہوں نے بتایا مجھے یاد ہے جب میں نے کیریئر کا آغاز کیا تو میں بہت سادہ لوح تھی، ایک بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جس سے مجھے جسمانی طور پر بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچا مگر ہاں مجھے انتخاب دیا گیا کہ اس راستے پر چلو یا دوسرے راستے پر، جس کی وجہ سے کام سے محروم ہونا پڑا، میرے لئے اس میں کوئی مشکل نہیں تھی اور میں اس راستے سے ہٹ گئی۔

ادیتی نے بتایا اس واقعے نے انہیں مایوس کردیا تھا۔ ادیتی کے مطابق لڑکیوں کو بہادر بننا چاہیئے، بااختیار ہونا چاہیئے، انڈسٹری میں طاقت چلتی ہے، ڈر کس بات کا ہے؟ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو لوگ آپ کو خود ڈھونڈ لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close