انٹرٹینمنٹ

رنویر اور سارہ علی خان کی فلم ’سمبا‘ کا ریکارڈ

یوں تو بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نے بھی اچھی کمائی کی تھی، تاہم ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ نے پہلے ہی دن ریکارڈ قائم کرلیا۔

یہی نہیں بلکہ ’سمبا‘ نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوتی‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کو ایک دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یہ خیال پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ ’سمبا‘ ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی اور یہ پیش گوئی تک کی گئی کہ فلم ابتدائی چار دن میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگی۔

تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’سمبا‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے رنویر سنگھ کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ ’سمبا‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 20 کروڑ 72 لاکھ روپے بٹور کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ فلم نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کی—اسکرین شاٹ

’سمبا‘ رنویر سنگھ کی اتنی بڑی کمائی کرنے والی پہلی فلم ہے، اگرچہ رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’پدماوت‘ نے بھی ریکارڈ کمائی کی تھی، تاہم اس نے پہلے دن اتنی کمائی نہیں کی تھی۔

یہی نہیں بلکہ ’سمبا‘ نے پہلے دن کی کمائی میں رنویر سنگھ کی دوسری فلموں ’باجی راؤ مستانی، غنڈے، گولیوں کی رس لیلا، رام لیلیٰ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اس فلم سے قبل رنویر سنگھ کی فلم ’پدماوت‘ نے پہلے ہی دن 19 کروڑ روپے سے زائد کما کر نیا اعزاز اپنے نام کیا تھا، تاہم سمبا نے یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

یہی نہیں بلکہ ’سمبا‘ پہلے ہی دن اتنی کمائی کرنے والی کسی بھی نئی اداکارہ کی پہلی فلم بھی بن گئی۔ فلم کا گانا آنکھ مارے بہت مشہور ہوا—اسکرین شاٹ

’سمبا‘ کی ہدایات روہت شیٹھی نے دی ہیں، جب کہ اس میں ’گول مال‘ سیریز کی کاسٹ کو بھی خصوصی طور پر دکھایا گیا ہے۔

ایکشن رومانٹک فلم میں 1996 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’تیرے میرے سپنے‘ کا گانا ’لڑکی آنکھ مارے‘ کا ریمیک بھی شامل ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم ابتدائی 4 دن میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close