انٹرٹینمنٹ

انجلینا جولی نے ایک بار پھر سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

لاہور: ہالی ووڈ سٹار انجلینا جولی نے ایک بار پھرسیاست کی طرف آنیکا اشارہ دیدیا۔ انجلینا جولی نے 2014 میں بھی سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے امریکی سیاست، سوشل میڈیا ، جنسی تشدد اور عالمی پناہ گزین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

انجلینا سے میزبان جسٹن ویب کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ سیاست میں آنا پسند کریں گی؟جس پر انہوں نے جواب دیا اگر یہ سوال آپ مجھ سے 20 سال قبل پوچھتے تو شاید میں اس پر ہنستی مگر اب میں وہاں جا سکتی ہوں جہاں میری ضرورت ہے ،مجھے نہیں معلوم کہ میں سیاست کیلئے موزوں ہوں یا نہیں مگر میں حکومت اور فوج کیساتھ کام کرنے کے قابل ہوں ۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close