انٹرٹینمنٹ

بشریٰ بی بی نے میشا شفیع، اقراء عزیز اور سنی لیونی کو پیچھے چھوڑ دیا

سرچ انجن گوگل نے 2018 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی و دیگر خواتین شامل ہیں۔

1- بشریٰ بی بی

2018 میں پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور یوں وہ اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ — فوٹو: فائل

2- میگھن مارکل

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگن مارکل دوسرے نمبر پر رہیں۔ رواں برس کے آغاز میں میگھن مارکل برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کے بعد سے وہ مسلسل میڈیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔

امریکی اداکارہ میگھن مارکل اپنے شوہر برطانوی شہزادہ ہیری کے ہمراہ — فوٹو: فائل

3- میشا شفیع

گلوکارہ میشا شفیع جو 2018 میں گلوکار علی ظفر کے ساتھ تنازع کی وجہ سے خبروں میں رہیں — فوٹو: فائل

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع پاکستان میں زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ رواں برس میشا شفیع نے فلم اسٹار و گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا جس کے بعد سے وہ مسلسل خبروں میں رہیں۔

اس معاملے پر علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان قانونی جنگ بھی جاری ہے جبکہ وہ کینیڈا منتقل ہوچکی ہیں۔

4- ریحام خان

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان — فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پاکستان میں زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان میں عام انتخابات سے قبل ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے عمران خان کے حوالے سے کئی انکشافات کیے تھے۔

ریحام خان بھی ان دونوں لندن میں مقیم ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ خود کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔

5- سلوسٹر اسٹیلون

ہالی وڈ اداکار سلوسٹر اسٹیلون

پاکستان میں 2018 میں ہالی وڈ ایکشن ہیرو سلوسٹر اسٹیلون کو بھی سرچ کیا گیا اور وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر رہے۔

6- سونالی بیندرے

اداکارہ سونالی بیندرے — فوٹو: فائل

پاکستانیوں نے بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کو بھی 2018 کے دوران خوب سرچ کیا۔ لوگوں کی سونالی بیندرے میں اچانک دلچسپی کی وجہ انہیں لاحق ہونے والا کینسر کا مرض تھا۔

سونالی کینسر کا علاج کرانے کیلئے امریکا میں مقیم تھیں اور رپورٹس کے مطابق وہ صحتیابی کی جانب رواں ہیں۔

7- عاطف میاں

عاطف میاں — فوٹو: فائل

 حکومت پاکستان نے ماہر اقتصادیات عاطف میان کو اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل کیا تھا تاہم مذہی سیاسی جماعتوں کے دباؤ پر انہیں کونسل سے الگ کردیا گیا۔ پاکستان میں مذہبی حلقوں نے ان کی تقرری کی تنقید جبکہ آزاد خیال لوگوں نے اسے سراہا تھا۔ اس تنازع کی وجہ سے گوگل پر پاکستانیوں نے عاطف میاں کے بارے میں جاننے کیلئے کافی عرق ریزی کی۔

8- حنیف عباسی

رہنما ن لیگ حنیف عباسی — فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو بھی پاکستان میں لوگوں نے گوگل پر کافی سرچ کیا اور وہ اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر آئے۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے چند روز قبل ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی تھی اور انہیں الیکشن لڑنے کیلئے بھی نا اہل کردیا گیا تھا۔ وہ اس وقت بھی جیل میں ہے۔

9- اقراء عزیز

پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ اقراء عزیز — فوٹو: فائل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکار اقراء عزیز کو بھی پاکستانیوں نے گوگل پر خوب سرچ کیا اور یوں وہ اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر رہیں۔ اقراء عزیز ان دنوں مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں اور ان کی پرفارمنس کو کافی سراہا جارہا ہے۔

10- سنی لیون

بالی وڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون — فوٹو: فائل

پاکستان میں سب سےزیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسویں نمبر پر بھارتی اداکارہ سنی لیون ہیں۔ سنی لیون بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں اور زیادہ تر آئٹم سانگز میں انہیں کاسٹ کیا جاتا ہے۔

گوگل کے مطابق 2018 میں پاکستانیوں نے جس ایونٹ کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تھا جبکہ فیفا ورلڈ کپ دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستانیوں نے گوگل پر جن فلموں کو سب سے زیادہ سرچ کیا ان میں بھارتی فلم ریس تھری شامل ہے۔ دوسرے نمبر پر فلم سنجو، تیسرے پر ٹائیگر زندہ ہے جبکہ چوتھے نمبر پر باغی ٹو رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close