انٹرٹینمنٹ

معروف اداکار قادر خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ممبئی: بولی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اور مصنف قادر خان طویل علالت کے باعث کینیڈا کے ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قادر خان گزشتہ چند سال سے بیمار تھے اور انہوں نے اپنی مصروفیات بھی قدرے کم کر رکھی تھیں۔

چار دہائیوں تک اپنی اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ سجانے والے 81 سالہ اداکار قادر خان کو شدید علالت کے باعث ان کے اہلِ خانہ نے انہیں کینیڈا کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ قادر خان کینیڈا میں انتقال کر گئے ہیں، تاہم ان کے بیٹے نے ان افواہوں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی اداکار گزشتہ کئی سال سے کینیڈا میں ہی مقیم ہیں اور انہیں وہاں کی شہریت بھی حاصل ہے۔

تقسیم ہند سے قبل 1927 میں افغانستان میں پیدا ہونے والے قادر خان نے 1971 سے کیریئر کا آغاز کیا اور گزشتہ 47 سال سے انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ قادر خان چند سال سے علیل ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

شاندار اداکاری کے باعث درجنوں ایوارڈ اپنے نام کرنے والے قادر خان نے 250 فلموں کے مکالمے بھی لکھے جبکہ اسٹیج پر بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے کچھ روز قبل خبریں شائع کی تھیں، جن میں بتایا گیا تھا کہ قادر خان شدید بیمار اور انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام دیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ قادر خان کو نمونیا ہے۔

انہوں نے قادر خان کے مداحوں سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close