انٹرٹینمنٹ

عائشہ عمر اور ثناء جاوید سمیت کئی فنکار 2019ء میں امید سے ہیں

2019 کی آمد کے ساتھ ہی پاکستانی و بھارتی فنکاروں نے آنے والے سال کو گزشتہ برس سے بہتر بنانے، 2019 کو مثبت انداز میں گزارنے اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا عہد کیا ہے۔

عائشہ عمر

نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے نئے سال میں عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2019 میں اپنی فٹنس اورصحت کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گی۔

عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے لیے 2018 اتنا اچھا ثابت نہیں ہوا لہٰذا انہوں نے نئے سال میں عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے گزشتہ برس جو غلطیاں ہوئیں وہ ان سے سبق سیکھیں گے، 2019 میں بہترین فلم بنائیں گے اوراپنی والدہ، بیوی اور بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں گے۔

عمران عباس

نامور پاکستانی اداکارعمران عباس نے بھی نئے سال کو مثبت انداز میں گزارنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2019 میں زیادہ سے زیادہ سفر کریں گے اور اپنے بیرون ملک پراجیکٹ پر فوکس کریں گے۔

سلمان خان

اداکار سلمان خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے نئے سال کے عہد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی والدہ انہیں 6 پیکس میں دیکھنا چاہتی ہیں لہٰذا نئے سال میں وہ اپنی والدہ کو 6 پیکس کا تحفہ دیں گے۔

ثنا جاوید

نامور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے آس پاس سے تمام منفی چیزوں کو دور کریں گی۔

ارجن کپور

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا کہ 2018 نے انہیں بہت سارے سبق دئیے، جنہیں وہ دوبارہ دہرانا نہیں چاہیں گے، گزشتہ برس آنے والے اتار چڑھاؤ نے انہیں ایک چیز سیکھائی ہے کہ زندگی حال ہی میں جینے کانام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close