انٹرٹینمنٹ

امانشیو اورٹیگا دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے

امریکی میگزین فوربس کی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست کے مطابق معروف فیشن برانڈ زارا کے مالک امانشیو اورٹیگا دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے، انکے اثاثوں کی مجموعی مالیت 78بلین ڈالر ہے جبکہ بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 77ارب ڈالرز ہے۔

بل گیٹس گذشتہ 20 سالوں میں سولہ بار دنیا کے امیر ترین آدمی قرار پائے ہیں اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اورٹیگا نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

حال ہی میں امانشیو اورٹیگا کی کمپنی کے شیئرز کی مالیت میں2 اعشاریہ 5فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اب وہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

آرٹیگا کمپنی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مانی جاتی ہے، جس کے90 ممالک میں 6000 اسٹورز ہیں۔

دنیا کے امیر ترین آدمی امانشیو اورٹیگ ایک ریلوے ملازم کے بیٹے ہیں جبکہ تمام دولت انہوں نے اپنی محنت سے کمائی ہے، امانشیو اورٹیگ نے بطور اسٹور ملازم اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، انھوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر سو ڈالر سے اپنا بزنس شروع کیا اور پاجامے اور سلیپنگ ڈریس بنانے سے اپنے بزنس کی شروعات کی۔

سن 1975 میں امانشیو اورٹیگ اور انکی بیوی نے زارا کے نام سے ایک اسٹور کھولنے کا فیصلہ کیا اور آٹھ سال میں ان کا کاروبار اسپین میں نو مقامات تک پھیل چکا تھا۔

سن 2000 کے آغاز میں کمپنیاں جیسے گیپ اور ایچ ایم پراڈکٹ بنانے، ڈیزاین کرنے اور کسٹمرز کو بھیجنے میں پانچ مہینے لگا دیے تھے جبکہ زارا نے یہی کام نے صرف تین ہفتوں میں کر دیا تھا، جس سے کمپنی کے منافع میں اور اضافہ ہوگیا۔

اورٹیگا نے اپنے کاروبار کو 2001 میں عوامی شراکتی کمپنی میں تبدیل کیا تو اسی سال فوربس کی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے تھے، اس وقت انکے کل اثاثے 6.6ارب ڈالر تھے جبکہ بل گیٹس 58.7ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کا امیر ترین آدمی تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close