انٹرٹینمنٹ

عمران ہاشمی نے عالیہ کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک معروف فلمساز نے عمران ہاشمی کو عالی بھٹ کے ساتھ رومانوی فلم میں مرکزی کردار نبھانے کی پیشکش کی مگر انھوں نے فوراً ہی اس پیشکش پر انکار کردیا اور کہا کہ وہ عالیہ کے ساتھ فلم نہیں کرناچاہتے۔

 

اس سلسلہ میں عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ عالیہ کے ساتھ کسی فلم میں بھائی کا کردار تو نبھاسکتے ہیں مگر ان کے ساتھ رومانوی کردارکرنا انھیں اچھا نہیں لگے گا۔دوسری طرف عمران ہاشمی کی فلم راز ریبوٹ جو آج جمعہ کے روز نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے پائریسی کا شکار ہوکر ان لائن لیک ہوگئی عمران ہاشمی نے فلم کے ان لائن لیک ہونے کا انکشاف اپنی ایک ٹوئیٹ میں کرتے ہوئے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ فلم سینما گھروں ہی میں دیکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close