انٹرٹینمنٹ

فاطمہ ثنا شیخ شاہ رخ خان کے ساتھ جلوے دکھانے کو تیار

ممبئی: دنگل اسٹار فاطمہ ثنا شیخ عامر خان کے بعد بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’سلیوٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مقابل دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ کا نام زیرغور ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلمساز فاطمہ کی اداکاری سے کافی متاثر ہیں۔ اداکارہ فاطمہ آخری بار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ ’فلم ٹھگ آف ہندوستان‘میں نظر آئی تھیں۔

فلم تو باکس آفس پر ناکام ہوگئی لیکن فلم میں فاطمہ ثنا شیخ کی پرفارمنس کو بے حد سراہاگیا، یہی وجہ ہے کہ بھاتی خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم’سلیوٹ‘کے ہدایت کار و پروڈیوسرز کنگ خان کے مقابل مرکزی کردار کے لیے فاطمہ کے نام پر غور کررہے ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ سے پہلے اداکارہ بھومی پانڈیکر کانام بھی فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر لیاجارہاتھا جب کہ اداکارہ کرینہ کپور خان، وانی کپور اور پریانکا چوپڑا کانام بھی زیرغورتھا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ فاطمہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں گی بلکہ 17 سال قبل وہ فلم’ون ٹوکا فور‘میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں اور اسی فلم کے دوران انہیں کنگ خان سے محبت ہوگئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close