انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ شکیرا کا پاکستان میں کنسرٹ کرانے کا اعلان

لاہور: محکمہ ثقافت پنجاب نے کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا کا پاکستان میں کنسرٹ کرانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ھیٹر ایڈوائزی کمیٹی کے چیئرمین انس اسلم دولہ کا کہنا تھا کہ شکیرا سے رابطہ کرکے ان کو پاکستان آنے کیلئے آمادہ کرنے کی ذمہ داری ایک اہم شخص کو سونپی گئی ہے۔

اگربین الاقومی شہرت یافتہ گلوکارہ پاکستان آنے پر رضا مند نہ ہوئیں تو کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میوزک کنسرٹ کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے سپانسرحاصل کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close