انٹرٹینمنٹ

عاطف اسلم اور ایکون ایک ساتھ آواز کا جادو جگائیں گے

انہوں نے بھارتی فلموں کو کئی یادگار گانے دیئے ہیں۔ حال ہی میں فلم فلائنگ جٹ میں ان کے گانے ٹوٹا جو کبھی تارا کو سامعین بڑی پسندیدگی سے سن رہے ہیں۔ اب بھارت سے اطلاعات ہیں کہ عاطف اسلم اب بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ایکون کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو جگانے جا رہے ہیں۔

موسیقار انکت تیواری آنے والی فلم تم بن 2 کیلئے عاطف اسلم اور ایکون کی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم تم بن کو ڈائریکٹ کرنے والے انوبھو سنہا کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ ابھی وہ عاطف اسلم اور ایکون کے بارے میں تفصیلات نہیں دے سکتے، کیونکہ ابھی ایکون کی ٹیم کے ساتھ معاملات ابتدائی مراحل میں ہیں۔ جیسے ہی طے ہو گیا میڈیا کو اس بارے میں بتا دیا جائے گا۔ دوسری جانب یہ بھی خبریں ہیں کہ تم بن 2 میں ویسٹ انڈیز کے آل راو¿نڈر ڈیوائن براوو¿ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close