انٹرٹینمنٹ

رواں برس کئی بالی ووڈ اسٹارز شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ممبئی: گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی متعدد اداکاروں کی جانب سے شادی کئے جانے کا امکان ہے۔رواں برس ہی ورون دھون بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔رواں برس ممکنہ طور پر جو اداکار شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، ان میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے علاوہ سشمیتا سین اور روہمن شال بھی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اداکار و فلم ساز فرحان اختر بھی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔فرحان اختر کی جانب سے گلوکارہ شبنانی ڈنڈیکر سے تعلقات کی خبریں تو گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا میں چل رہی تھیں، تاہم اب ان کی شادی کے حوالے سے بھی خبر سامنے آئی ہے۔

اگرچہ تاحال فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے اپنے تعلقات اور شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم رپورٹس ہیں کہ رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس مارچ کے اختتام یا پھر اپریل کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کے درمیان تعلقات اور شادی کی خبروں کے حوالے سے فرحان اختر کے بچے بھی واقف ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں شادی کہاں کریں گے اور ان کی شادی میں کتنے مہمان شریک ہوں گے، تاہم خبریں ہیں کہ جلد ہی جوڑا اس حوالے سے اعلان بھی کرے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کی طرح 2 مختلف رسومات کے تحت شادیاں کریں گے، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی۔علاوہ ازیں بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ دونوں نے منگنی کر رکھی ہے، بس اب آئندہ 2 سے 3 ماہ میں شادی کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close