انٹرٹینمنٹ

بھارت نے پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کو ویزا دینے سے انکار کردیا

نئی دہلی: پاکستانی اداکارہ نے بالی ووڈ ڈیبیو پوجا بھٹ کی کجرارے سے کیا، بعدازاں انہوں نے مرڈر 3 میں رندیپ ہودا کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ جبکہ انہوں نے پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اس بار سارہ کو بھارت کی جانب سے اپنی آنے والی فلم ’’ فراڈ سیاں‘‘ کی پرموشن کیلئے ویزا جاری نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بتائی جاتی ہے۔

اداکارہ نے 4 بار ویزے کے اجراء کیلئے درخواست جمع کرائی تاہم انہیں مثبت جواب موصول نہ ہوا۔ میگزین مڈ ڈے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ انہیں بھارت میں جاکر کر اپنی فلم کو پروموٹ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تاہم انہیں ویزے کے اجراء میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ انہیں فلم کی ریلیز سے قبل ویزا جاری ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ سارہ لورین ایک اور نئی بالی وڈ فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ وہ ’’ فراڈ سیاں‘‘ میں ارشد وارثی کے ساتھ اداکاری کریں گی ۔ارشد وارثی فلم میں ایک ایسے فراڈیے کا کردار نبھارہے ہیں جو ایکساتھ کئی لڑکیوں سے شادی رچاکر ان سے پیسے لوٹتا ہے۔فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیاہے ۔’’ فراڈ سیاں‘‘ 18 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close