انٹرٹینمنٹ

فاطمہ ثناء شیخ نے امیتابھ کو عامر کے مقابلے جدید شخص قرار دیدیا

ممبئی : گزشتہ چند ماہ سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور مسٹر پرفیکٹ کے درمیان تعلقات ہیں۔ بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تھیں کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ میں باپ اور بیٹی کا کردار ادا کرنے والے اداروں کے درمیان تعلقات ہیں، تاہم ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد گزشتہ ماہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے تعلقات پر وضاحت کی تھی اور کہا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ان کے اور عامر خان سے تعلقات سے متعلق خبروں پر انہیں پریشانی ہوتی تھی، تاہم اب انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔تاہم اب فاطمہ ثنا شیخ نے نہ صرف عامر خان بلکہ امیتابھ بچن کے حوالے سے ابھی اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے مقابلے امیتابھ بچن کو جدید شخص قرار دیا اور کہا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ تاحال خود کو جدید تقاضوں کے مطابق نہیں ڈھال سکے۔فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا کہ امیتابھ بچن اس عمر میں بھی ٹیکنالوجی کا خوب استعمال کرتے ہیں اور انہیں ہر طرح کا ٹیکنالوجی گیجٹ استعمال کرنا آتا ہے۔فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کو پرانے خیالات کا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تو سوشل میڈیا کا بھی درست انداز میں استعمال کرنا نہیں آتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close