انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلموں میں فحاشی اور عریانی ہماری ثقافت کی ترجمانی نہیں کرتی، باؤ اصغر

لاہور: شوبز انڈسٹری کی بحالی کے لئے اب فحاشی و عریانی سے پاک فلمیں بنانا ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر و رائٹر باؤ اصغر علی نے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ جب تک فیملیز فلمیں دیکھنے نہیں آئیں گی اس وقت تک شوبزانڈسٹری کومزید مضبوط نہیں بنایا جا سکتا۔ باؤ اصغرعلی نے کہا کہ میں اب تک متعدد میوزک ویڈیوزبنا چکا ہوں، میرے معیاری کام کی وجہ سے ہی میرے میوزک ویڈیوز نہ صرف مقبول بلکہ کا میاب بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلموں اورویڈیوز سے فحاشی اور عر یانی کو مکمل خاتمہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے ہی شوبزانڈسٹری کو مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے اور جب فحاشی اور عر یانی نہیں ہو گی تو زیادہ سے زیادہ فیملز بھی فلمیں دیکھنے سینما گھروں کا رخ کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں پروڈیوسرباؤاصغرعلی نے کہا کہ فحاشی اور عریانی ہماری ثقافت کی ترجمانی نہیں کرتی،ہمیں صاف ستھری اصلاحی فلمیں بنا کر ہی فیملیزکوسینما گھروں کی طرف لانا ہوگا،جب تک ہم اپنی فلموں سے عریانی وفحاشی کا خاتمہ نہیں کرتے ہماری فلم انڈسٹری کامیابی کی طرف گامزن نہیں ہوسکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close