انٹرٹینمنٹ

دبنگ تھری میں بھی چلبل پانڈے کا مرکزی کردار سلمان خان ہی ادا کریں گے

ممبئی:بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی فلم دبنگ کی تیسری کڑی دبنگ تھری کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اپریل سے ہوگا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم دبنگ کی تیسری کڑی دبنگ تھری کی تیاری کا آغاز رواں سال اپریل سے ہوگاجس کا اعلان سلمان خان کے بھائی اور فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

اداکار ارباز خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’دبنگ تھری‘ کا اسکرپٹ مکمل کرلیا گیا ہے جس کی شوٹنگ شائقین کی توقعات سے بھی پہلے یعنی اپریل میں شروع کردی جائے گی۔ارباز خان نے کرداروں سے متعلق بتایا کہ ’دبنگ تھری‘ میں بھی چلبل پانڈے کا مرکزی کردار سلمان خان ہی ادا کریں گے۔اس سیریز کی پہلی فلم ’دبنگ‘ 2010 اور دوسری فلم ’دبنگ ٹو‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، دونوں میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close