انٹرٹینمنٹ

شادی سے پہلے رنویر سنگھ کا کسی اور لڑکی کے ساتھ چکر چل رہا تھا

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی شادی سے پہلے بھی اپنی مثالی محبت اور ذہنی ہم آہنگی کے باعث قابلِ رشک سمجھی جاتی تھی اور شادی کے بعد تو اسے بالی ووڈ کی سب سے بہترین جوڑی قرار دیا جا رہا ہے تاہم گزشتہ روز ایک انٹرویو میں دپیکا نے ایسی بات کہہ دی کہ پاس بیٹھے رنویر سنگھ سٹپٹا کر رہ گئے اور فوری طور پر اس الزام نما بات کو مسترد کرتے ہی بنی۔ دی نیوز کے مطابق ایک فلم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا نے کہا کہ ’’میں یش راج فلمز کے ساتھ ایک فلم کر رہی تھی اور وہاں سیٹ پر رنویر سنگھ نے میرے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کر دیا حالانکہ اس وقت ان کا کسی اور اداکارہ کے ساتھ تعلق چل رہا تھا۔ ان کے اس روئیے پر میں مسکرا دی اور کہا کہ ’تم میرے ساتھ فلرٹ کر رہے ہو!‘
دپیکا کے اس انکشاف پر رنویر سنگھ شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’یہ فضول بات کر رہی ہے۔ میں نے اس کے ساتھ فلرٹ بالکل بھی نہیں کیا تھا۔ ‘‘واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر سنگھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور 6سال بعد گزشتہ برس نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔شادی کے بعد رنویر سنگھ نے کہا تھاکہ ’’آج تک میری زندگی میں جو کچھ ہوا اس میں شادی سب سے بہترین چیز ہے۔ شادی کے بعد میں ایک قسم کا جادو اور ایک طرح کی طاقت محسوس کر رہا ہوں۔‘‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close