انٹرٹینمنٹ

سیریل کسر کیوں کہتے ہو، عمران ہاشمی نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: سماجی مسئلے پر بنائی گئی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ کی تشہیر میں مصروف بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی اگرچہ پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ان کی زیادہ تر فلمیں ان کا بیٹا بھی نہیں دیکھتا۔اگرچہ عمران ہاشمی تھرلر اور ایکشن فلموں میں بھی نظر آتے ہیں، تاہم انہیں زیادہ تر بولڈ فلموں کا ہیرو مانا جاتا ہے اور انہیں ’سیریل کسر‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔عمران ہاشمی کی زیادہ تر رومانوی فلموں میں ایسے متعدد مناظر ہوتے ہیں، جن میں وہ انتہائی بولڈ انداز اپنائے ہوئے ہوتے ہیں تاہم وہ اپنی ایسی فلموں سے پریشان بھی ہیں۔

عمران ہاشمی ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ بولڈ فلم میں کام کرنے اور بوسے کے مناظر عکس بند کروانے کے بعد ہر بار اپنی اہلیہ کو خوش اور خاموش کرنے کے لیے ایک قیمتی بیگ کا تحفہ دیتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کی عمر چوں کہ بہت کم ہے اور ان کی فلمیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ بچے نہیں دیکھ سکتے، اس لیے ان کا بیٹا ان کی فلمیں نہیں دیکھتا، بلکہ 4 سال کی عمر تک ان کے بیٹے کو علم ہی نہیں تھا کہ ان کا والد کیا کرتا ہے۔

تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے خود پر لگے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تو صرف ایک عادت یا رواج کو فروغ دینے کا کردار ادا کیا۔پنک ولا کے مطابق عمران ہاشمی نے شوبز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ وہ بوسے کے مناظر کے خالق ہیں، بلکہ انہوں نے کہا کہ وہ تو صرف اس عمل کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتے رہے۔عمران ہاشمی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہیں فلموں میں بوسے کے مناظر فلمانے میں کوئی حرج اور پریشانی نہیں ہوتی، تاہم شوٹنگ کے بعد ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فلم پروڈیوسرز نے ان کے بوسے والے مناظر کے ذریعے ہی فلموں کی تشہیر کی۔عمران ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ فلم ساز فلموں کی تشہیر کے دوران ان کے مناظر کو غلط طریقے سے پیش کرتے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ نئی نسل کی خواہشات کے مطابق کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم ساتھ ہی انہیں یہ خدشہ بھی ہے کہ ان کے بیٹے جب بڑے ہوں گے تو کیا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close