انٹرٹینمنٹ

اینجلینا جولی بریڈ پِٹ کو ’طلاق دے رہی ہیں

اینجلینا جولی کے وکیل رابرٹ آفر کا کہنا ہے کہ اینبجلینا جولی نے پیر کو ’شادی کی تنسیخ‘ کی درخواست جمع کرا دی ہے اور یہ فیصلہ ’خاندان کی صحت کی خاطر‘ کیا گیا ہے

ایک تحریری بیان میں وکیل کا مزید کہنا تھا کہ انجلینا جولی اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی۔ وکیل نے درخواست کی اس موقع پر گھرانے کو تخلیہ فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پِٹ سنہ 2004 سے ایک ساتھ رہے تھے، تاہم انہوں نے شادی خاصے عرصے بعد اگست 2014 میں کی تھی۔

ہالی وڈ کے اس معروف جوڑے کے چھ بچے ہیں۔

اینجلینا جولی اور بریڈ پِٹ کی جوڑی کو ، جسے ان کے مداح پیار سے ’برینجلینا‘ بھی کہتے ہیں، ہالی وڈ کی مشہور ترین جوڑی سمجھا جاتا ہے۔

ان دونوں کی پہلی ملاقات سنہ 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور اس کے بعد دونوں اکھٹا رہنے لگ گئے تھے۔

ایجلینا جولی ماضی کے اداکار جون ہوٹ کی بیٹی ہیں اور انھیں جن فلموں کی وجہ سے بہت شہرت ملی ان میں ’دا بون کلیکٹر، گرل اور انٹرپٹِڈ‘ شامل ہیں۔

انہوں نے اداکاری کا آغاز ’ٹومب ریزر‘ کے سلسلے کی فلموں سے کیا تھا اور اس کے بعد سالٹ، وانٹِِڈ، میلی فیسنٹ جیسی مشہور فملوں میں مرکزی کردار ادا کیے۔

ا س کے علاوہ انھوں نے دوسری جنگ عظیم میں قید ہو جانے والے ایک کردار پر بننے والی فلم ’ان بروکن‘ کی ہدایتکاری بھی کی۔

دوسری جانب بریڈ پِِٹ نے جن فلموں میں اداکاری سے اپنا کیریئر شروع کیا ان میں انھوں نے سُوزن سیرنڈن اور جینا ڈیوس کے مدمقابل ہیرو کے کردار کیے۔

اس کے بعد انہوں نے فائٹ کلب، اوشنز الیون، ورلڈ وار ذی اور سنیچ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ وہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’12 ایئرز اے سلیو‘ کے پیشکاروں میں بھی شامل ہیں۔

اینجلینا جولی اور بریڈ پِٹ آخری مرتبہ اکھٹے فلم ’بائی دا سی‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جو سنہ 2015 میں بنی تھی۔ اس فلم کی کہانی میاں بیوی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے اس فلم کی پیشکار اور ہدایتکار انجلینا جولی خود تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close