انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کی فلم ’’فراڈ سیاں‘‘ کو بھارتی سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

لاہور: پاکستانی نژاد بالی ووڈ فنکارہ سارہ لورین کی کامیڈی ڈرامہ فلم ’’فراڈ سیاں‘‘ کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا۔ فلم جمعہ کو سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ریلیز ہونے والی فلم میں ورسٹائل فنکار ارشد وارثی نے فراڈی شخص کامرکزی کردار ادا کیا ہے۔

طنز و مزاح، دلچسپ کہانی اور ہٹ میوزک سے سجی بالی وڈ کی نئی فیملی ڈرامہ فلم ’’ فراڈ سیاں ‘‘ کو وفاقی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close