انٹرٹینمنٹ

انداز اپنا اپنا کا سیکوئل، سلمان اور عامر کی جوڑی کے مقابلے میں رنویر اور ورون کو کاسٹ کرنے پر غور

ممبئی: فلم ساز نے مزاح سے بھرپور ماضی کی مشہور فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل میں رنویر سنگھ اور ورون دھون کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔سلمان خان اور عامر خان کی جوڑی نے 1994ء میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا ئے تھے جس کے بعد طنز و مزاح سے بھرپور ایسی منفرد فلم دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔ماضی کی اس فلم کو ایک بار پھر حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا جارہا ہے لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ فلم کے اس سیکوئل میں شائقین سلمان خان اور عامر کی مشہور جوڑی کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میکرز نے ماضی کی فلم ’انداز اپنا اپنا ‘ بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جب کہ اس حوالے سے اْن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی پہلے کے برعکس بالکل مختلف ہوگی۔ قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کے اس سیکوئل میں رنویر سنگھ اور ورون دھون کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں 1994ء میں بننے والی مزاحیہ فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close