انٹرٹینمنٹ

کیا سلمان خان کراچی میں ہیں، ایسی ویڈیو آگئی کہ دیکھ کر یقین نہ آئے

کراچی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے شخص کی کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سلمان خان کے پرستار بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں پاکستان میں بھی اچھا خاصا بزنس کرتی ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سلمان خان سے مشابہت رکھنے والا نوجوان موٹرسائیکل ٹھیک کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فلم اسٹار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والا نوجوان جس نے دھوپ سے بچنے کیلئے سیاہ چشمے پہن رکھے ہیں ، اپنی موٹرسائیکل اسٹینڈ کھڑی کرنے کیلئے دیگر موٹرسائیکلز کو ایک طرف کرکے جگہ بنارہا ہے۔

سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے نوجوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close