انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ریشم

لاہور: نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہمیشہ بہترین کام کرنے کی کوشش کی ہے اور ہر پراجیکٹ میں اسی طرح کی جستجو میں رہتی ہوں، شوبز میں جتنا بھی کام کر چکی ہوں اس سے مطمئن ہوں، بڑی اسکرین سے کنارہ کشی کا تاثر درست نہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، حکومت کے پاس وسائل ہیں اسے چاہیے کہ سرمایہ کاری کرے جس سے نجی شعبہ بھی اس طرف راغب ہوگا اور اس سے نہ صرف فلم انڈسٹری ترقی کرے گی بلکہ ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں یا گلوکاروں کا ذریعہ معاش وابستہ نہیں بلکہ اس کے ساتھ مختلف ہنر مندوں اور سینما انڈسٹری سمیت دیگر شعبے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ریشم نے کہا کہ آج بھی بہترین سے بہترین کردار کی تلاش میں رہتی ہوں اور جب تک اس شعبے میں ہوں اسی ڈگر پر چلنے کا عزم ہے، یہ تاثر درست نہیں کہ فلموں سے کنارا کشی اختیار کرلی ہے بلکہ جب میں سمجھوں گی کہ مجھے جس کردار کی پیشکش کی گئی ہے اس میں میرے لئے مارجن ہے تو ضرور اس کردار کو نبھاؤں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close