انٹرٹینمنٹ

ساہیوال میں پولیس کی بربریت سے معاشرے میں شدید بے چینی پھیلی ہے، شوبز شخصیات

لاہور: شوبز حلقوں نے بھی ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ پر انتہائی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات معاشرے میں بے چینی پھیلانے کا باعث بنتے ہیں ، دنیا کے مہذب معاشروں میں اگر دہشتگرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر یر غمال بنا بھی لیں تو سب سے پہلے ان کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہیں اور اس کے بعد کسی ایکشن کے بار ے میں سوچا جاتا ہے ، اس واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کے بعد حقائق ضرور سامنے آنے چاہئیں ۔

سینئر اداکار قوی خان ،عرفان کھوسٹ ، ثناء ، ریشم ، معمر رانا ، ماہ نور ، احسن خان نے ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے کہا کہ اس سے خو ف و ہراس کی فضا پھیل گئی اور ہر طبقہ اپنے شدید جذبات کا اظہار کر رہا ہے ۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متضاد بیانات سے بھی لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ واقعہ کے اصل حقائق کو سامنے لائے اور تحقیقاتی اداروں کو آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اصلاح کے پہلو سے بھی سفارشات پیش کرنی چاہئیں۔

ان شخصیات نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اس طرح کے واقعات کی بھی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ مہذب معاشروں میں اگر دہشتگرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر یر غمال بنا لیں تو سب سے پہلے ان کی بحفاظت بازیابی کوترجیح ہوتی ہے اور اس کے بعد دہشتگردوں کے خلاف کسی کارروائی بارے سوچا جاتا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ اس واقعہ کے بعد معاشرے میں پھیلی بے چینی کے تدارک کے لئے عملی اقدامات کرے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close