انٹرٹینمنٹ

گھر والوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، اسی لئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ثناء جاوید

کراچی: خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ گھر والوں کی سپورٹ کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں ،خوش قسمتی سے مجھے بہترین کرداروں کی پیشکش ہوئی ہے اور میں نے بھی حقیقت کے قریب تر ہو کر اپنے کردار نبھائے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے ثناء جاوید نے کہا کہ پاکستان کے ٹی وی اپنی مقبولیت بر قرار رکھے ہوئے ہیں ۔ پاکستانی ڈرامو ں کو دنیا کے دیگر ممالک میں دکھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیرئیر کے دوران انجوائے کر رہی ہوں اور اس کی وجہ خوشگوار ماحول کا ملنا ہے ۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ کچھ نیا سیکھوں اور اس کیلئے مجھے جہاں سے اچھا سیکھنے کو ملتا ہے میں ضرور سیکھتی ہوں۔ ثناء جاوید نے کہا کہ مجھے گھر والوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close