انٹرٹینمنٹ

ارجن اور ملائیکا کی شادی، محل نما گھر کی تلاش شروع، اسی سال شادی کریں گے

ممبئی : بولی وڈ کے ’غنڈے‘ ارجن کپور اور ’بدنام‘ گرل ملائیکا اروڑا کے درمیان گزشتہ برس سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں۔ اگرچہ دونوں نے واضح طور پر ایک دوسرے سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا، تاہم دونوں ذو معنی الفاظ میں مختلف مواقع پر ایک دوسرے سے محبت کا اقرار کر چکے ہیں۔رپورٹس تھیں کہ دونوں کے درمیان2017 میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے، تاہم خود سے 11 سال بڑی عمر کی اداکارہ سے تعلقات استوار کرنے پر ارجن کپور کے والد بونی کپور ان سے خفا تھے۔

تاہم بعد ازاں ارجن کپور بھی بیٹے کی خوشی کیلئے راضی ہوگئے اور انہوں نے بیٹے کو اداکارہ سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔گزشتہ برس کے آخر میں ارجن کپور اپنی بہن جھانوی کپور کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے ملائیکا اروڑا کا نام لیے بغیر اعتراف کیا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے قریبی ذرائع سے یہ خبریں دی گئیں کہ دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور وہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لے لی تھی۔اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے شادی کے لیے ایک محل نما گھر کی تلاش شروع کردی۔ جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں نے شادی کے لیے گھر کی تلاش شروع کردی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رواں برس ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم زندگی کے اہم ترین فیصلے سے قبل دونوں ایک شاندار گھر بنانا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close