انٹرٹینمنٹ

اداکار کارتک آریان، اننیا پانڈے اور بھومی پڈنیکر فلم’ ’پتی، پتنی اور وہ‘‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گے

ممبئی: سنجیو کمار، ودیا سنہا اور رنجیتا کور کی مقبول فلم’ ’پتی، پتنی اور وہ‘‘ کا سیکوئل بنانے کا آغاز کردیا گیا۔ماضی کی مقبول فلم کے سیکوئل میں اداکار کارتک آریان، اننیا پانڈے اور بھومی پڈنیکر جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ پتی، پتنی اور وہ کے سیکوئل کی کاسٹ کا اعلان کردیا گیا، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فلم میں کارتک آریان کی اہلیہ اور دوسری خاتون کا کردار کون ادا کرے گی۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ بھومی پڈنیکر فلم میں کارتک آریان کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جب کہ اننیا پانڈے ان کے ساتھ افیئر چلاتی نظر آئیں گی۔فلم کی ہدایت مدثر عزیز دیں گی، جب کہ اسے ٹی سیریز کے بشن کمار اور ابھے اور جنو چوپڑا پروڈیوس کریں گے۔فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز فروری سے ہوگا، جب کہ ممکنہ طور پر اسے رواں سال کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close