انٹرٹینمنٹ

فلم ’’دبنگ تھری‘‘ کا حصہ بننا بھی میرے لئے فخر کی بات ہے، سوناکشی سنہا

ممبئی؛ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے مشہور فلم ’دبنگ‘ کے دوسرے سیکوئل میں بھی دھماکے دار انٹری کی تیاریاں شروع کردیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت ہی زیادہ خوش اور پرجوش ہوں جس کی وجہ فلم ’دبنگ 3‘ ہے۔تاہم اب فلم کے نئے سیکوئل کی شوٹنگ فلم دبنگ اور دبنگ ٹو‘ کی کامیابی کے طویل عرصے بعد بلآخر شروع کی جارہی ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’در حقیقت میری خوشی کی اصل وجہ بھی یہی فلم ہے کیوں کہ میں نے اپنا فلمی سفر ’دبنگ‘ سے ہی شروع کیا تھا اس لئے یہ فلم میرے دل کے بہت ہی زیادہ قریب ہے اور اس فلم کا حصہ بننا بھی میرے لئے قبل فخر بات ہے۔کچھ روز قبل ہی فلم کے پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان نے بتایا تھا کہ فلم ’دبنگ تھری میں ‘چلبل پانڈے کا کردار سلمان خان ہی ادا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close