انٹرٹینمنٹ

مادھوری 17 سال بعد انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی

ممبئی؛ انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ سترہ سال بعد پھر سے سلور اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007میں بننے والی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’دھمال ‘کی تیسری کڑی ’ٹوٹل دھمال ‘کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اندرا کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں انیل کپوراور مادھوری ڈکشٹ سترہ سال بعد ساتھ نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی، جاوید جافری، بومن ایرانی، سنجے مشرااور نیہاریکارائی زادہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘رواں سال22فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close