انٹرٹینمنٹ

سارہ علی کان کی صورت میں بالی وڈ کو بہت عرصے کے بعد کرشمہ کپور کا متبادل ملا ہے، روہت شیٹھی

ممبئی؛ بالی وڈ کے نامور ہدایت کار روہت شیٹھی نے سارہ علی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور اور خالہ کرشمہ کپور کا امتزاج ہے۔سارہ علی خان نے بالی وڈ میں انٹری کیا کی کہ ان کی اداکاری کی تعریفیں اداکار تو اداکار، ہدایتکار کرتے بھی نہیں تھکتے۔ ان کے ساتھ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کافی پیچھے دکھائی دیتی ہیں۔

ایک انٹریو میں ‘سمبا’ کے ہدایت کار روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ کہ جب ہم ‘سمبا’ کا گانا ‘آنکھ مارے’ شوٹ کر رہے تھے تو مجھے وہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ بالی وڈ کو بہت عرصے کے بعد کرشمہ کپور کا متبادل ملا ہے جو ‘دل تو پاگل ہے’ اور ڈیوڈ دھون کی مزاح سے بھرپور فلمیں کیا کرتی تھیں اور اس کے بعد پھر کرینہ کپور آئیں جن میں یہ صلاحیت تھی اور اب مجھے لگتا ہے کہ سارہ علی خان، کرینہ اور کرشمہ کا امتزاج ہے جس میں صلاحیت ہے کہ وہ کیدر ناتھ اور سمبا جیسی فلمیں کر سکتی ہیں جب کہ ان میں سپر سٹار بننے کی بھی اہلیت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close