انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹھی کامیاب اداکارہ کیساتھ ساتھ کامیاب بزنس وومن بھی ہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کامیاب اداکارہ کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس وومن بھی ہیں۔ شلپا اوران کے شوہر راج کندرا آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے مالک تھے تاہم آئی پی ایل میں فکسنگ کے الزامات کے بعد انہوں نے اپنے شیئرز فروخت کردئیے۔ آئی پی ایل کے علاوہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے دیگر بزنس میں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ ان کی اپنی پروڈکشن کمپنی اور اسپا کی چین بھی جو پورے بھارت میں پھیلی ہوئی ہے۔

ٹوئنکل کھنا کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں تو نہیں ہوتا تاہم وہ کامیاب بزنس وومن ضرور ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ بھارت کی نامور مصنفہ ہیں جن کی کتابیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتی ہیں اس کے علاوہ وہ بھارت کی کامیاب کینڈل میکر ہیں۔ ٹوئنکل اوران کی والدہ ڈمپل کپاڈیا کی ’’دی وائٹ ونڈو‘‘کے نام سے کمپنی ہے جس کے ذریعے وہ ڈیزائنر کینڈل بیرون ملک برآمد کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹوئنکل کھنا پروڈکشن کمپنی کی بھی مالک ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close