انٹرٹینمنٹ

معروف ڈرامہ اداکارہ ترکی میں امانتاً سپرد خاک

مشہور و معروف اداکارہ روحی بانو کو ترکی کے شہر استنبول میں امانتاً سپرد خاک کردیا گیا، وہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

روحی بانو کی بہن روبینہ یاسمین نے بتایا کہ روحی کی میت پاکستان لے جانا چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے معاملات طے پانے میں کچھ وقت لگے گا، اس لئے امانتاً ان کی تدفین استنبول میں کردی ہے، ہماری خواہش ہے کہ روحی کی تدفین لاہور میں ان کے بیٹے کے پہلو میں ہو۔

روبینہ یاسمین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ روحی بانو کی میت ترکی سے پاکستان لانے میں مدد کرے، کیونکہ ہمارے پاس انہیں پاکستان لے جانے کے وسائل نہیں ہیں۔

روحی بانوں گزشتہ روز ترکی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں، وہ 10 روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں، ان کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے، معروف اداکار اپنے بیٹے کی ناگہانی موت کے باعث ذہنی امراض میں بھی مبتلا تھیں۔

روحی بانو نے کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ اور اشتباہ نظر سمیت کئی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے، انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close